+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 07 2022 15:33:11
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا شام کے اوقات میں 3 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 140 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نمبر دو کوالٹی بھی 138 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  تنزانیہ 135/36 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ دباؤ میں کیونکہ روزانہ پورٹ پر آمد ہورہی ہے۔  اس کے علاؤہ 21/22 نومبر تک ایک جہاز بھی پورٹ پر آے گا۔ تقریباً 25000 ٹن کے لگ بھگ مال ہے اس میں۔  اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ فل الحال مارکیٹ کا انتظار کرنا چاہیے کیونکہ روزانہ مارکیٹ ٹوٹ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین فل الحال مزید مندہ گن رہے ہیں کیونکہ پیمنٹ کا بحران بھی نظر آرہا ہے اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں تقریباً 5576 کنٹینر متفرق دالوں کے پورٹ پر آمد ہوئی ہے یہ تقریباً 13 لاکھ 38 ہزار 240 بوری بنتی ہے۔ اس کالا چنا صرف 8 لاکھ بوری پورٹ پر آیا ہے۔ ابھی مزید بھی تھوڑا تھوڑا مال پورٹ پر لگ رہا ہے۔ اس کے بعد 21/22 نومبر کو ایک جہاز بھی لگے گا اس صورتحال میں احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔  ماہرین کا خیال ہے نومبر کے مہینے میں پورٹ پر ییلو پیس ثابت اور ایک جہاز کالا چنا کا شامل کریں تو 1800 کنٹینر یہ آمد ہو گی۔  اسکے علاوہ پورٹ پر مونگ ثابت۔ ماش ثابت۔ سفید چنا اور دیگر دالیں بھی کنٹینر کی شکل میں پورٹ پر آئیں گی جس سے مارکیٹ میں مزید دباؤ آ سکتا ہے۔