+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 03 2022 16:02:02
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 150 روپیہ من تیز ہوا ہے اور گودام کے سودے 9450 روپیہ من تک ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تیزی کی مین وجہ یہ ہے کہ بعض بنک برما سے آے ہوے مال کے ڈاکیومنٹ کلئیر نہیں کر رہے ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کسٹم نے ایمپورٹ پر انکم ٹیکس کی شرح میں 1.5% فیصد اضافہ کر دیا ہے یہ اضافہ یکم جولائی سے ہوا تھا تاہم کسٹم میں کل تک 2% انکم ٹیکس کے ساتھ مال کلئیر ہو رہے۔  کل سے  کسٹم نے 1.5% مزید وصول کرنا شروع کیا ہے۔ یکم جولائی سے کل تک جو دالیں پورٹ سے کلئیر ہو گئی ہیں ان پر بھی ایمپورٹرز کو 1.5% انکم ٹیکس مزید بھرنا پڑے گا۔ اس کے علاؤہ حاضر لوڈنگ کی شارٹیج ہے کیونکہ پورٹ سے مال کلئیر نہیں ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ تیز ہو گئی ہے۔ البتہ برما کی مارکیٹ کمزور ہوئی ہے اور 950 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اب دالوں پہ تقریباً 8.5% خرچہ آیا کرے گا۔ یعنی جس ریٹ میں ایمپورٹرز مال ایمپورٹ کریں گے اس پر 3.5% ایڈوانس انکم ٹیکس اور پورٹ کے دیگر اخراجات ملا کر 8 سے 8.5 فیصد خرچہ آے گا