پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی صبح کی لوڈنگ 150 جبکہ جہاز والے مال کی پرسوں سے لوڈنگ شروع ہو جاے گی 143/44 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 136/37 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ اور ملا جلا رجحان ہے۔فریش بکنگ سی ایچ کے ایم کوالٹی 540 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 128 تک پڑتا ہے۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی کی بکنگ 575 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 137 تک پڑتا ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ رکی ہوئی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت پورٹ پر جہاز کے علاؤہ بھی آمد بہت ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ سست ہے۔ کالا چنا کے علاؤہ مسور سفید چنا ماش ییلو پیس وغیرہ بھی پورٹ پر دھرا دھڑ لگ رہے ہیں ہو سکتا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں پیمنٹ کا بحران پیدا ہو جاے۔