پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد پرانی کولڈ اسٹور والے مال 21000/21500 جبکہ نئی ہائبرڈ 24000/25000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کچھ پارٹیوں نے ادھار پہ مال خریدے ہوے تھے۔ پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں تھوڑا بہت پریشر دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کافی اونچی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارکیٹ میں بعض اوقات ایسی صورتحال بن جاتی ہے جب پیمنٹ کا بحران تو مارکیٹیں دباؤ میں آ جاتی ہیں۔ جیسے ہی مارکیٹ میں فریش ڈیمانڈ نکلے گی مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن جائے گے۔ فل الحال باہر کے کسی ملک سے وارہ نہیں ہے اور اپنی فصل بھی جون میں آے گی۔ ابھی وقت بہت پڑا ہوا ہے۔ مرچ کے ریٹ تین چار ماہ میں ڈبل ہو گئے ہیں اس لیے جو چھوٹے پیسائ والے ہیں ان کے پاس اتنی زیادہ پیمنٹ بھی نہیں ہوتی ایک ساتھ پیمنٹ کر کے مال اٹھا لیں اس لئے وہ بھی تھوڑا تھوڑا مال ہی خرید رہے ہیں۔