پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں نمبر ون کوالٹی حاضر لوڈنگ 162 تک کام ہوے ہیں۔ نمبر دو کوالٹی 152 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ تنزانیہ کالا چنا 145 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والے مال میں نمبر ون کوالٹی 149/50 جبکہ نمبر دو کوالٹی 139/40 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر ڈالر کو دیکھیں تو بہتری لگتی ہے کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر 221.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اور اگر پورٹ پر آمد کو دیکھیں تو مال پورٹ پر دھڑا دھڑ لگ رہے ہیں۔