پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 150 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 6750 جیسے حالات بن گئے ہیں کراچی 5 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 160 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والا مال بھی 3/4 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 148/49 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جہاز ابھی لگنا ہے 22/23 تاریخ کو جب کہ اس سے پہلے بھی پورٹ پر کافی مال لگ چکا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دباؤ کی کیفیت بنتی جا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جہاز لگنے سے پہلے پہلے تمام ایمپورٹرز نے پیمنٹ کلئیر کرنی ہوتی ہے۔ بعض ایمپورٹرز نے جہاز کے سودے بیچ بھی دیئے ہیں پاکستانی کرنسی میں۔ اب پیمنٹ کا بحران رہ سکتا ہے چار پانچ دن۔