+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 14 2022 15:17:59
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا گزشتہ روز 160 تک کام ہوے تھے تاہم آج ایمپورٹرز فل الحال ریٹ نہیں دے رہے ہیں کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر بھی تھوڑے تیز ہے۔ دوسری جانب بنک سے اے ڈی والے ایمپورٹرز کو ڈاکیومنٹ نہیں دے رہے ہیں۔ سی اے ڈی ایمپورٹ کی وہ اصطلاح ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کیش اگینسٹ پیمنٹ یعنی اس میں بنک گارنٹر نہیں ہوتا جب ایمپورٹرز بنک کو پیمنٹ دیتے ہیں بنک ڈالر ریٹ طے کر کے دوسرے ملک کے ایکسپوٹرز کو ڈالر فراہم کر دیتا ہے۔ جبکہ اگر بنک میں سائٹ ایل سی کھل جائے تو بنک باقاعدہ گارنٹی فراہم کرتا ہے کہ اگر ایمپورٹرز پیمنٹ نہ بھی کریں تب بھی بنک دوسرے ملک کے ایکسپوٹرز کو ڈالر فراہم کرتا ہے۔ دالوں کی ایمپورٹ جو زیادہ تر کنٹینر کی صورت میں ہوتی ہے وہ سی اے ڈی پر ہوتی ہے جبکہ جہازوں کے سودوں میں ایل سی کھلتی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال کراچی کے ایمپورٹرز کالا چنا کا بھاؤ نہیں دے رہے ہیں۔ اب ایمپورٹرز ڈاکیومنٹ ریٹائر ہونے کے بعد ہی مال فروخت کریں گے۔