پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 50 پیسے نرم ہوا ہے اور 105.5 جیسے حالات بن گئے ہیں گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ آج 25/30 ڈالر ٹوٹی ہے اور 495/500 ڈالر جیسے حالات ا رہے وایا دبی تاہم امپورٹرز بکنگ نہیں کرا رہے ہیں کیونکہ بنک میں مسائل آرہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق صرف ایک سنہری بنک سے ڈاکیومنٹ کلیئر ہو رہے ہیں۔ اس لئے لینے والے ڈرتے ہیں کہ اگر سنہری بنک نے بھی ڈاکیومنٹ نہ کلیئر کئے تو مسئلہ پیدا ہو گا۔ اس لئے بکنگ نہیں ہو رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر بکنگ بند رہی تو دو ہفتے بعد مارکیٹ میں خلا پیدا ہونا شروع ہو جاے گا کیونکہ جو مال کراچی میں موجود ہیں وہ آہستہ آہستہ استعمال ہورہے ہیں۔ جب مال مزید تھوڑے رہ جائیں گے تو مارکیٹ تیز ہو سکتی ہے۔ کیونکہ اصل سپلائی تو رشیہ اور دبئی سے پوری ہوتی ہے اور وہاں سے امپورٹ ہی نہ ہو یہاں اتنے زیادہ مال نہیں ہیں جو روزانہ کی کھپت پوری کریں