+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 11 2022 15:26:02
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  ماش ثابت ایس کیو کراچی گودام کا مال 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 8850 تک کام ہوے ہیں۔ خریدار بھرپور ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں یو پی مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے فصل کو نقصان پہنچا ہے۔  ساؤتھ انڈیا کی چینائی مارکیٹ میں ماش انڈین کرنسی میں 7900 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوے ہیں۔  انڈین ماہرین کا خیال ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔  تاہم بکنگ ابھی 975 ڈالر پہ کھڑی ہوئی ہے جو کراچی آکر تقریباً 9140 تک پڑتا ہے۔  انٹر بنک میں ڈالر بھی کمزور ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق برما کی کرنسی بھی کمزور ہے۔  جسکی وجہ سے مارکیٹ تذبذب کا شکار ہے۔  بحر حال ماش کی انٹرنیشنل مارکیٹ انڈیا کو ہی فالو کرتی ہے۔  اگر انڈیا میں بہتری کی کیفیت بنتی ہے تو برما میں بھی بہتری بن جاتی ہوتی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ٹیم مصروف عمل ہے کہ پتا چل سکے انڈیا برما سے ماش ثابت لے رہا ہے یا نہیں۔  ان شاءاللہ امید ہے ایک دو دن تک خبر مل جائے گی کہ انڈیا خریداری کر رہا ہے یا نہیں۔