+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 08 2022 15:49:40
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 7955/60 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اکتوبر کے سودے 8120 تک ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں شوگر ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ میں شوگر ملز کو اپنا اسٹاک ویری فائی کرانے کیلئے کہا گیا تھا کیونکہ ملیں بضد تھیں کہ اگر ایکسپورٹ کی اجازت نہ دی گئی تو ہم گنا 300 میں نہیں خریدیں گے اور نہ وقت پر ملیں چلائیں گے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ نے ملز کو ایک لیٹر جاری کیا اور ساتھ ہی ہر ضلع کے ڈی سی او کو بھی لیٹر جاری کیا کہ تین دن کے اندر اندر ملز کا اسٹاک چیک کریں اور مرکز کو ریپورٹ کریں۔ کیونکہ دس اکتوبر کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کی دوبارہ میٹنگ ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اگلے ہفتے پنجاب گورنمنٹ بھی گنے کی نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔  بعض ماہرین 11 اکتوبر اور بعض 15 اکتوبر کا کہہ رہے ہیں کہ گورنمنٹ گنے کی نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر بہتری ہی نظر آ رہی ہے کیونکہ ملیں نیا کرشنگ سیزن شروع کرنے سے قبل پورا زور لگائیں گی کہ انہیں 3 لاکھ ٹن کی ایکسپورٹ کی اجازت مل جائے۔  تاہم بعض ماہرین یہ خیال کرتے ہیں کہ اگر گورنمنٹ ایکسپورٹ کی اجازت نہ بھی دے اگر خالی گنے کی قیمت ہی 300 کر دیں تب بھی چینی بڑھ جاے گی۔ کیونکہ ملرز کو 300 روپیہ من گنا خرید کر 80 روپیہ کلو چینی بیچنا سرا سر نقصان کا سودا ہے۔