+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 08 2022 14:59:40
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 50/75 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7350/75 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  کراچی حاضر لوڈنگ مال نہ ہونے کے برابر ہے اگر کسی کے پاس ہے تو 174 سے کم نہیں بیچتا۔  آمد سودے جو اگلے ہفتے پورٹ پر لگیں گے 165 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی کے۔  نمبر دو کوالٹی 5 روپیہ کلو نیچے فروخت ہو رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز 20 اکتوبر کو پورٹ پر لگنا تھا وہ اب 23 اکتوبر کی ڈیٹ شو کر رہا ہے۔  جہاز کے مال 153/55 تک فروخت ہورہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاز کے مال میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اگست میں 291000 بوری آسٹریلیا سے لوڈ ہوئی تھی۔  سب پورٹ پر آگئی ہے اور فروخت ہو گئی۔  پورٹ پر کچھ مال ستمبر کی لوڈنگ والے بھی آکر لگے ہیں اور فروخت ہو گئے ہیں۔  اس کے علاؤہ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا یوٹیلیٹی اسٹورز کے جو پرانے ٹینڈر ہیں انکی خریداری بھی ہو رہی ہے جبکہ 11 تاریخ کو مزید ٹینڈر بھی  آرہا ہے یوٹیلیٹی اسٹور کا۔  اس کے علاؤہ جن لوگوں نے مارچ میں آرمی کا ٹینڈر دیا تھا 117 روپیہ کلو اس  کی ڈیلیوری بھی ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔  اس جہاز میں آرمی کے ٹینڈر والوں نے بھی خریداری لازمی کرنی ہے کیونکہ ڈیلیوری کافی لیٹ ہو رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں کوئی سستا مال ملے تو لینے میں حرج نہیں ہے۔  کیونکہ دال کی لوکل ڈیمانڈ بھی ہے اور ٹینڈر والوں نے خریداری کرنی ہے۔