+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 06 2022 15:39:34
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 7340/50 روپیہ من جیسے حالات تھے۔  کراچی حاضر لوڈنگ 174/75 جبکہ دو چار دن بعد کی لوڈنگ 172 جیسے حالات ہیں۔ سی ایچ کے ایم اور نمبر ون کوالٹی کا تقریباً 4 روپیہ کلو کا فرق ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز والے مال 153/56 تک فروخت ہو رہے ہیں۔   پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاز والے مال میں جو 153/55 تک فروخت ہو رہے ہیں ان میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ دوسری جانب دال کی ڈیمانڈ بھی اچھی ہے۔  بعض ماہرین یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ جہاز جب لگے گا تب اگر کوئی سستا اور مناسب ریٹ میں سودا ملے تو خریداری کرنی چاہیے۔  کیونکہ ساری مارکیٹیں جہاز کی آمد کے خوف سے خالی ہیں۔  ملرز بھی خالی ہیں اور دوکاندار حضرات بھی خالی ہیں۔  اس لئے یہ ڈھائی لاکھ بوری کا جہاز ہے چند دنوں میں ہی کھایا پیا جائے گا۔   تاہم حاضر میں خریداری ضرورت کے مطابق ہی کرنی چاہیے کیونکہ حاضر میں اور جہاز والے مال میں 20 روپیہ کلو کا فرق ہے۔