پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2000 بوری تھی لیکن زیادہ تر درھوا کوالٹی تھی اچھا مال نہ ہونے کے برابر تھا۔ کراچی شام کے اوقات میں دو نمبر نئ 700 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ لونگی کوالٹی 820 روپیہ کلو جیسے حالات تھے۔ فیصل آباد منڈی میں پرانی 23000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ نئی 25000/26000 جیسے حالات ہیں دو نمبر پیسائ کوالٹی کے۔ نیا مال دو نمبر پیسائ کوالٹی 28700 میں فیصل آباد منڈی میں 90 دن ٹائم پر کام ہوا ہے۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی سندھ لائن کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے مارکیٹ جمپ مار جاے گی کیونکہ لائنوں پر آمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا سے ڈندی کٹ مرچ 4200 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ جو ابھی وارہ نہیں کرتی۔ انڈیا اگر 4000 ڈالر ہو جائے اور ڈالر انٹر بنک میں کم ہو کر 200 بھی آ جائے تب بھی 40000 روپیہ من سے کم کا پڑتا نہیں ہے۔ اس لئے لوکل مارکیٹ میں فل فلیج تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔