پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11800 جبکہ باریک تل 11200 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز انڈیا کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ انڈیا میں مارکیٹ 5/7 روپیہ کلو مندہ ہوئی ہے۔ دوسری جانب ابھی کوریا کے ٹینڈر بھی تین چار ماہ تک نہیں آئیں گے۔ اس لئے مارکیٹ کمزور ہے وہاں۔ پاکستان میں بھی مارکیٹ سست ہی نظر آ رہی ہے کیونکہ پاکستانی کرنسی روزانہ مضبوط ہورہی ہے ڈالر کے مقابلے میں جس کی وجہ سے ایکسپوٹرز ڈر ڈر کے خریداری کر رہے ہیں۔ کیونکہ کرنسی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔