+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 29 2022 15:55:50
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 4000 بوری کی آمد تھی۔ اس میں لونگی کوالٹی اور ہائبرڈ دونوں شمار ہیں۔ ہائبرڈ 22000 سے 27100 تک بولی ہوئی ہے۔ جبکہ لونگی کی بولی 32000 تک ہوئی ہے۔  آج گزشتہ دو تین دنوں کے مقابلے میں آمد کم تھی۔  ماہرین کا خیال ہے کہ آمد کا سلسلہ چند روز ہی رہے گا پھر آمد ٹوٹ جائے گی پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ میں کسان زیادہ تر سبز مرچ ہی فروخت کر رہا ہے۔  کیونکہ سبز مرچ منڈی میں 16000/18000 روپیہ فی 50 کلو فروخت ہو رہی ہے۔  اس لئے کسان مرچ خشک نہیں کرے گا۔ دوسری جانب فیصل آباد منڈی میں 20500 سے 21500 جیسے حالات ہیں پرانی مرچ کے۔  مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کھل کر بیچ بھی نہیں آتی تاہم پیمنٹ کی تنگی کی وجہ سے اگر کوئی اکا دکا گاڑی آتی ہے تو وہ فوراً فروخت ہو جاتی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج فیصل آباد منڈی میں تھوڑی تھوڑی گاہکی نکلی ہے۔ بعض پیسائ والے مارکیٹ کو سونگ رہے ہیں۔ امید ہے اگلے ہفتے ریٹیل کی گاہکی بھی نکل آئے گی۔