+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 27 2022 16:40:47
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ پرانی کولڈ اسٹور کے مال جو پکے دو نمبر سودے ہیں انکا 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں لیکن بیچ نہیں ہے۔ تاہم جو سودے ڈھائی اور تین نمبر ہیں انکا ریٹ 21000 سمجھنا چاہیے۔ نئی مرچ کا فیصل آباد منڈی میں 25000 کا گاہک ہے لیکن بیچ نہ ہونے کے برابر ہے مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ کسی وقت بھی شوٹ اپ ہو سکتی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شان مصالحہ والوں نے 680 روپیہ کلو ریٹ رکھا ہے۔ تاہم شان مصالحہ والوں کی پیمنٹ 30 سے 45 دن کی ہوتی ہے۔ جبکہ کراچی جوڑیا بازار میں درمیانے مال 650 روپیہ کلو تک کام ہو رہے ہیں۔ جبکہ لونگی کوالٹی۔ جس کو گولا مرچ بھی کہتے ہیں اسکا ریٹ 750 روپیہ کلو ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ کنری منڈی میں یہی ہفتہ میں آمد کا اس کے بعد آمد کاسلسلہ ٹوٹ جائے گا۔