پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد شام کے اوقات میں 200/300 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 12200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک تل 11500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج سے دس پندرہ دن پہلے جو مال کراچی کے ایکسپوٹرز نے خریدے تھے انکی پیمنٹ ابھی تک بقایا ہے۔ پیمنٹ کا انتہائی بحران ہے۔ دوسری جانب آج انٹر بنک میں ڈالر کے ایمپورٹ میں 234 جبکہ ایکسپورٹ میں 233 جیسے حالات بن گئے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ ہو سکتا ہے 100/200 روپیہ من مزید مندہ ہو جائے۔