پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2550 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ تھل لائن پر 6400/6500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملتان سائیڈ کی فیڈ ملیں باجرہ خرید رہی ہیں جبکہ لاہور کی ملیں بھی لے رہی ہیں۔۔ خانیوال کی ایک فیڈ ملز نے 2775 روپیہ من تک خریداری کی ہے۔ تاہم ملوں کی پیمنٹ روٹین کی ہوتی ہے۔ اس لئے بڑے انویسٹرز تھل سے نقد پیمنٹ پر خریداری کرتے ہیں اور ملوں کو ادھار دیتے ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج شکر گڑھ نارووال لائن پر ایک ٹرک کی آمد تھی وہاں کے لوکل ٹریڈرز 2400/50 روپیہ من تک خریداری کر رہے ہیں۔ جبکہ لالہ موسیٰ لائن پر بھی ایک ٹرک کی آمد تھی وہاں کے ٹریڈرز بھی 2400/50 تک خریداری کر رہے ہیں۔ مال ابھی گیلے آرہے ہیں۔