+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 26 2022 16:05:42
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد پرانی کولڈ اسٹوریج والے مال 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں نئی 25000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں شان مصالحہ والوں نے نمبر ون کوالٹی ہائبرڈ کا 680 روپیہ کلو ریٹ رکھا ہے جو تقریباً 27200 تک روپیہ من بنتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ کنری منڈی میں آمد تو پہلے کی نسبت کچھ زیادہ ہوئی ہے لیکن کوالٹی زیادہ تر گیلی آرہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چند دن آمد رہے گی پھر آمد کا زور ٹوٹ جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو مرچ سندھ کے علاقوں میں بچ گئی ہے وہ زیادہ تر سبز فروخت ہورہی ہے سبز مرچ کسان کی 15000/17000 روپیہ من فروخت ہورہی ہے اس لئے ماہرین کا خیال ہے جو بچی ہوئی ہے وہ کسان سبز ہی بیچ دے گا خشک نہیں کرے گا کیونکہ اگر سبز مرچ 15000 روپیہ من بکے اور خشک مرچ 60000 روپیہ من بکے تو ایک جیسے پیسے وصول ہوتے ہیں۔