+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 26 2022 15:20:01
  • Comments

Guar | گوارہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 80% سفید 10800 جیسے حالات ہیں کراچی تھر پارکر کوالٹی 11800 جیسے حالات ہیں۔ پنجاب میں ریٹ کم ہوا ہے لیکن کھل کر بیچ نہیں آتی کیونکہ مال بہت تھوڑے رہ گئے ہیں اور مضبوط ہاتھوں میں مال ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پنجاب میں اس سال کاشت تو بہت اچھی ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ فصل کواس وقت بارش کی ضرورت ہے۔ اگر بارش نہیں ہوتی تو پھل کم لگنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ میں بھی کاشت اچھی ہے لیکن وہاں بھی بارشوں کی ضرورت ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز ہندوستان میں گوارہ کی کاشت کے ایک علاقے راجھستان میں ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ انڈیا میں بھی راجھستان کے علاقوں میں ایک بارش کی اشد ضرورت ہے۔ اگر بروقت بارش نہیں ہوتی تو پھل بھرپور نہیں لگے گا۔