+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 26 2022 15:05:04
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 7850 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  کراچی بھی حاضر لوڈنگ 188/89 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ دو چار دن بعد کی لوڈنگ 186 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے کیونکہ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مال بھی نہیں ہیں۔  کسی کے پاس اگر حاضر میں مال ہے تو وہ مارکیٹ سے روپیہ دو روپیہ بڑھا کر بک جاتا ہے۔  تاہم جو سودے پورٹ پر دو چار دن بعد لگیں گے وہ کم ریٹ میں مل جاتے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ایمپورٹرز نے زیادہ تر سودے ڈالرز میں ہی بیچ دیئے تھے جو ستمبر میں پورٹ پر لگنے تھے۔ 5 اکتوبر کو سودوں کی سیٹلمنٹ ہونی ہے۔ زیادہ تر ایمپورٹرز کے مال لیٹ ہو گئے ہیں وہ 5 اکتوبر کے بعد ہی پورٹ پر آئیں گے۔