+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 26 2022 10:56:19
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7950 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ کراچی 190/91 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل الحال جو مال پورٹ پر آ رہا ہے وہ ڈائریکٹ ٹرک اڈوں پر جاتا ہے اور پیک ہو کر پنجاب کیلئے لوڈ ہو جاتا ہے۔  حیدرآباد چونکہ سفر تھوڑا ہے اس لئے ڈائریکٹ کنٹینر ہی چلے جاتے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 اکتوبر کے بعد کی ڈیلیوری 172 کی بیچ ہے۔  اس لئے کام احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے۔  بکنگ 550 جبکہ نمبر ون 610 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 2 روپیہ کم ہوا ہے اور 238 کا ہو گیا ہے۔  وقتی طور پر سپلائی کی کمی ہے کہیں گاہکی نکلی تو مارکیٹ تیز بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود خریداری ضرورت کے مطابق ہی کرنی چاہیے۔