+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 24 2022 12:00:37
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  برسیم کراچی گزشتہ رات 13500 تک کام ہوے تھے آج 14000 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی سے ابھی تک کوئی کام سننے میں نہیں آیا۔ عموماً شام کے اوقات میں ہی کام ہوتے ہیں۔  ملتان منڈی میں 14500/14700 جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 14700/800 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 50 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 1075 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔  بکنگ 2 اکتوبر اور 12 اکتوبر والے جہاز میں ملتی ہے۔  تقریباً 20 دن جہاز کو لگتے ہیں پاکستان پہنچنے تک۔  یعنی 2 اکتوبر والا 22 اکتوبر اور 12 اکتوبر والا 2 نومبر کو پاکستان پہنچے گا۔ اور پھر مال پورٹ سے باہر آنے میں بھی ہفتہ لگ جاتا ہے کیونکہ بنک ڈالر تھوڑے تھوڑے فراہم کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی پنجاب کے ایمپورٹرز ہو سکتا ہے بکنگ نہ کرائیں کیونکہ پنجاب میں گاہکی کا زور 17 سے 20 اکتوبر تک ہوتا ہے۔ تاہم حیدرآباد کے ایمپورٹرز اپنی ضرورت کا مال بک کرا سکتے ہیں کیونکہ حیدرآباد میں نومبر تک بھرپور گاہکی ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی مارکیٹ بکنگ کو فالو نہیں کرے گی۔ ابھی مارکیٹ لوکل کی گائکی کے سر پر چلے گی۔  دوسری جانب کل فیصل آباد۔ شیخو پورہ۔ گوجرانولہ سیالکوٹ گجرات کے علاقوں میں اچھی بارش ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت کم ہوا ہے۔ اتوار کو بھی بارش کے امکانات ہیں بالائی علاقوں میں۔ جیسے ہی درجہِ حرارت تھوڑا اور نیچے آے گا یعنی تھوڑی ٹھنڈک ہو گی تو سینٹرل پنجاب میں کاشت بھرپور شروع ہو جاے گی۔  فل الحال مارکیٹ بھی بہتر نظر آرہی ہے۔