پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 100 روپیہ من مزید مندہ ہوا ہے اور 12500/600 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ باریک 11500/600 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ تھوڑی کمزور ہے جو مال چائنہ گئے ہیں انکی کوالٹی ہلکی تھی۔ جسکی وجہ سے چائنہ نے پاکستان کیلئے ریٹ 50 ڈالر کم کر دیا ہے۔ اس کے علاؤہ کراچی ایکسپورٹرز پیمنٹ بہت سلو کر رہے ہیں۔