+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 22 2022 16:40:28
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ نئی فیصل آباد میں 1000 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 24000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کنری منڈی میں آج 3500 بوری کی آمد تھی زیادہ تر بارشی اور گیلے مال ہیں اچھی کوالٹی بہت تھوڑی آتی ہے۔ وقتی طور پر گاہکی سست ہے۔  تاہم مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔  لوگ ابھی بھی آمد کا انتظار کر رہے ہیں کہ شائد اگلے ہفتے آمد میں کچھ اصافہ ہو اور مارکیٹ تھوڑی کم ہو جائے۔ دوسری جانب ابھی کراچی کی مصالحہ جات کمپنیوں نے بھی کھل کر کر خریداری شروع نہیں کی ہے۔ تاہم کچھ دنوں تک سب خریداری شروع کر دیں گے۔ دوسری جانب اکتوبر کی نو یا دس تاریخ کو بارہ ربیع الاول بھی ہے۔ عموماً ربیع الاول سے ہفتہ پہلے بھرپور ڈیمانڈ شروع ہو جاتی ہے پھر اکتوبر میں شادیوں کا سیزن بھی شروع ہو جاتا ہے۔ امید ہے اکتوبر سے بھرپور ڈیمانڈ شروع ہو جاے گی۔  ماہرین کا خیال ہے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں مصالحہ جات کمپنیاں پاکستان سے ہی خریداری کریں گیں کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائی مہنگی ہے۔ بس ڈیمانڈ نکلنے کی دیر ہے۔