+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 22 2022 16:36:34
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 2400 سے 2450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ 2450 میں مل پاس کے سودے ہو رہے ہیں جبکہ 2400 میں موقع پاسنگ ہوتی ہے۔ تھل لائن بھی 50 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 6300 تک کام ہو رہے ہیں۔  فیڈ ملیں گاہک ہیں کیونکہ مکئی کاریٹ فیڈ ملز میں 2800/2850 تک پہنچ گیا ہے۔  باجرہ بھی ملرز 2650 تک پہنچ میں لے جاتے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیا باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 70/80 بیگز کی آمد تھی۔ جبکہ شکر گڑھ نارووال لائن پر بھی 100 بیگز کی آمد ہوئی ہے۔  کوالٹی بالکل صحیح ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ کٹائی کے دوران اگر بارشیں نہ ہوئیں تو کوالٹی اچھی ہو گی۔  فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔  اگلے سال کی قیمتوں کا تعلق آمد پر اور فیڈ ملز کی خریداری پر ہو گا۔