+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 21 2022 12:52:29
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 12300/12500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت تک پورٹ پر 303 کنٹینر کی آمد ہو چکی ہے۔ ایک جہاز آج پورٹ پر لگ رہا ہے اس میں کتنے کنٹینر ہیں یہ شام کو یا کل صبح پتا چلے گا۔  پورٹ پر جو مال لگے ہوے ہیں ایمپورٹرز کو پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ بنک ڈالر تھوڑے تھوڑے فراہم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مال پورٹ سے لیٹ نکل رہے ہیں۔۔ نیچے گاہکی اچھی ہے ایمپورٹر کھل کر سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔  دو دن پہلے جو مندہ آیا تھا اسکی وجہ یہ تھی کہ جن لوگوں نے 15 ستمبر سے 15 اکتوبر سیلر آپشن سودے لئے ہوئے تھے ان کے پاس پیمنٹ کا بندوست نہیں تھا اس لیے ان کے سودے مارکیٹ میں کم ریٹس میں نیلام ہوے ہیں۔ جیسے ہی سودے سیٹل ہوے مارکیٹ سنبھل گئی۔ اس مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔