+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 21 2022 11:41:16
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 8050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کراچی حاضر لوڈنگ 189 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔  پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 192 تک کام ہوے ہیں۔ حاضر لوڈنگ میں مال شارٹ ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گزشتہ تین چار دنوں میں کافی زیادہ آپ ڈاؤن ہوا ہے پہلے مارکیٹ 205 کو ٹچ کر گئی جبکہ بعد میں 184 ہوگئ۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کچھہ کھلاڑیوں نے ستمبر کے سودے سر پہ بیچ دئے تھے ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے حاضر ڈیلیوری شارٹ ہو گئ تھی۔  جب لوگوں نے سر پر بیچنے والوں کو پیمنٹ کرا دی اور ڈیلیوری نہیں ملی تو مارکیٹ یک دم شورٹ اپ ہو گئ۔ جب سودے سیٹلمنٹ ہو گئے تب مارکیٹ نیچے آگئ۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسیئشن کے صدر نے ایک وڈیو بیان جاری کیا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے اور ہم لوگ گورنمنٹ سے بات چیت کر رہے ہیں کہ دالوں کے ایمپورٹرز کو ڈالر جلدی فراہم کئے جائیں تو اس بیان کے بعد مارکیٹ یک دم نیچے آ گئ۔  جب مارکیٹ میں سٹہ بازی بڑے پیمانے پر ہو رہی ہو تو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فل الحال مارکیٹ کی صورتحال غیر یقینی ہے۔ دوسری جانب بکنگ بھی دھڑا دھڑ ہو رہی ہے اس لئے احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔  ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ بکنگ نمبر ون کوالٹی 610 ہے جو کراچی آکر تقریباً 159.5 تک پڑتا ہے۔ نمبر ٹو کوالٹی 144 تک پڑتا ہے۔  اکثر اوقات یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ جب بکنگ میں وارہ بہت اچھا ہو تو تو لوگ ضرورت سے زیادہ مال بک کرا لیتے ہیں۔ اور پھر جب پورٹ پر دھرا دھڑ آمد ہو تو تو کوئی پرسان حال نہیں ہوتا مال پڑتے سے نیچے بکنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز کے پاس پیمنٹ دس کنٹینر کی ہوتی ہے اور بکنگ 50 کنٹینر کرا لیتے ہیں اور پھر جب پورٹ پر مال لگتے ہیں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے مال نیلام کرنا پڑتے ہیں۔  اب بھی ماہرین اس خدشے کا اظہار کرتے ہیں کہ بکنگ زیادہ ہو رہی ہے جب ایک ڈیڑھ ماہ کے بعد مال پورٹ پر لگا تار لگنا شروع ہو گئے تو مارکیٹ ٹوٹ سکتی ہے۔ اس لئے زیادہ تر ماہرین کی یہی  رائے ہے کہ مال ضرورت کے مطابق ہی لیں جو صبح شام میں فارغ ہو جاے۔