+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 15 2022 13:03:41
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ہائبرڈ کنری منڈی میں 2500/3000 بوری کی آمد تھی 19000 سے 24500 تک بولی ہوئی ہے۔  اچھی کوالٹی کراچی جا رہی ہے جبکہ ہلکی کوالٹی پنجاب کیلئے لوڈ ہورہی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں نئی مرچ 22500 تک کام ہوے ہیں۔ تاہم فیصل آباد میں جو نئے مال آرہے ہیں ان کا رنگ بھی اتنا اچھا نہیں ہے اور مال میں گیل بھی بھی ہے۔  پرانی مرچ فیصل آباد میں 1000 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 21000/22000 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فیصل آباد منڈی میں پرانی مرچ کا 1000 روپیہ من ریٹ کم ضرور بتاتے ہیں لیکن کھل کر بیچ بھی نہیں آتی۔  4 ماہ کی پیمنٹ پر ابھی تک کوئی کام ہوا نہیں ہے شام کو صورت حال سامنے آئے گی۔  دوسری جانب کنری منڈی میں ماہرین کا خیال ہے کہ جو بھی آمد کا زور ہے وہ ایک ہفتے تک ہے۔ اس کے بعد آمد کم ہو جائے گی۔ مجموعی طور تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے