+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 03 2022 15:44:19
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 175 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7425 تک کام ہوے ہیں۔ کراچی بھی 180/81 تک کام ہوے ریٹیل میں بمپر ڈیمانڈ ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے اس وقت آسٹریلیا اور تنزانیہ سے بکنگ میں کافی پڑتا ہے۔ 615 والا 146 پڑتا ہے جبکہ تنزانیہ 545/555 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ بکنگ میں پڑتا زیادہ ہونے کی وجہ بکنگ دھڑا دھڑ ہو رہی ہے۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں اگست کے مہینے میں 527 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ماہرین کا خیال ہے فل الحال ستمبر کے مہینے میں تو سپلائی ٹائٹ رہے گی کیونکہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں فالکن بریج کا تقریباً 6000 ٹن مال لگے گا جو تقریباً 250 کنٹینر بنتا ہے اس کے علاؤہ کنٹینر میں بھی تھوڑے بہت مال لگیں گے۔ تاہم اکتوبر میں احتیاط سے کام کرنے والا ہو گا کیونکہ پورٹ پر مال لگیں گے۔ جہان کھل کر آمد شروع ہو گی وہاں مارکیٹ کمزور ہونا شروع ہو جاے گی۔ البتہ وقتی طور پر مارکیٹ گرم ہی نظر آرہی ہے۔