+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 03 2022 14:02:41
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 7670/75 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  ستمبر کے سودے 7710 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ملوں نے ایگریمنٹ کیا ہے کہ فالتوں چینی بیچنی ہی نہیں ہے۔ کیونکہ گورنمنٹ جب نئے سیزن میں گنے کا ریٹ بڑھاے گی تو نئے ریٹ سے گنا خرید کہ چینی مہنگی پڑے گی اس لئے پرانے مال کو ہی روکنا اچھا ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ ملیں گورنمنٹ کو مجبور کریں گی کہ جب تک ایکسپورٹ کی اجازت نہیں ملتی ہم ملیں نہیں چلائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بڑے کھلاڑی میدان میں کود گئے ہیں اور لوکل مارکیٹ میں خریدار بن گئے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد مل والے 7825 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ ریٹ انتہائی چھوٹے ریٹ ہیں۔ جو اپنی پیسوں سے مال خریدے گا وہ اس کو معقول منافع ملنے کے امکانات ہیں۔ کیونکہ نئے سیزن میں اگر گورنمنٹ نے گنے کا ریٹ 270/75 روپیہ من مقرر کر دیا تو ملوں کا وارہ مہنگا ہو جائے گا۔ 10 روپیہ من اگر گنے کا ریٹ بڑھے تو مل جو 2.50 روپیہ کلو چینی مہنگی پڑتی ہے اور اگر گنے کا ریٹ 50 روپیہ من بڑھ جاے تو ملوں کو 12.50 روپیہ کلو چینیوں مہنگی پڑتی ہے۔ اس لئے ان ریٹس میں چینی لینے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔  کیونکہ نئے سیزن میں شائد یہ ریٹ ہی نہ کھلیں۔ دوسری جانب کسان کی لاگت بہت بڑھ گئی ہے ڈیزل کھاد وغیرہ مہنگی ہے۔  اس کے علاؤہ سکھر سے لے کر بدین تک ہر طرف پانی ہی پانی ہے گنا پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور گنے کی فصل خراب ہونے کا اندیشہ ہے اب کتنی خراب ہوتی ہے یہ پانی اترنے کے بعد ہی پتا چلے گا۔ تاہم چینی کی مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے