+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 31 2022 16:29:59
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 7 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 211 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کرمسن مسور ریگولر کوالٹی 215 جبکہ نمبر ون کوالٹی 219 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج مارکیٹ کافی ٹوٹی ہے کیونکہ آج پاکستان کیلئے 10000 ٹن مسور کا ایک جہاز بک ہوا ہے۔ یہ جہاز انڈیا کے پورٹ پر کھڑا ہے۔ اس میں 755/770 ڈالر تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس جہاز کے ڈاکیومنٹ تیار ہونے میں دس بارہ دن لگ جائیں گے تاہم جب انڈیا سے روانہ ہو گا تو ایک دن پہنچ جائے گا۔  یہ مال کینیڈا کا ہے۔  جبکہ ایک جہاز پہلے ہی بک ہوا ہوا ہے وہ آسٹریلیا کی نپر کوالٹی ہے وہ بھی 8000 ٹن کا ہے جو ستمبر کے دوسرے ہفتے تک پاکستان ا جائے گا۔  یہی وجہ ہے آج ملرز نے اور دکانداروں نے خریداری بند کر دی ہے اور اپنا اپنا مال بیچنا شروع ہو گئے ہیں۔  فل الحال مارکیٹ کمزور ہے۔