+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 30 2022 11:58:18
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد 1000 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 20500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ 5 ماہ کی پیمنٹ پر 23000 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج مارکیٹ تھوڑی سست ہے لیکن دوبارہ بہتر ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 15 اگست کو مارکیٹ 14500/15000 روپیہ من تھی جو 12/13 دن 22000 روپیہ من کو ٹچ کر گئی۔ یعنی 12/13 دن میں پیسے ہی ڈیڑھ گنا ہو گئے ہیں اس لیے تھوڑی بہت منافع خوری انی چاہئے تھی۔ تھوڑی بہت اوپر نیچے ہو کر دوبارہ مارکیٹ چل پڑے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مرچ کی اکثر یہ روٹین ہوتی ہے کہ جولائی اگست میں گاہکی بالکل نہیں ہوتی ہر کوئی اپنا اپنا مال فارغ کرتا ہے اور پھر جب ستمبر میں نئی مرچ شروع ہوتی ہے تو پورا پاکستان گاہک بن جاتا ہے۔ اس دفعہ چونکہ بارشوں نے فصل تباہ کر دی اس لئے مارکیٹ 16 اگست سے ہی تیز ہونا شروع ہو گئی ہے۔ تاہم جو کوئی تھوڑی بہت لائن پر فصل بچ گئی ہے جب موسم صاف ہو گا تو منڈی میں تھوڑی بہت آمد جب آے گی وہیں مارکیٹ چل پڑے گی۔  مرچ میں سب سے زور دار گاہکی کا ٹائم 15 ستمبر سے 30 اکتوبر تک ہوتا ہے۔