پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8050 جبکہ بھلوال کی لوڈنگ نہیں ہے۔ جھنگ سائیڈ 8000 فیصل آباد سائیڈ 8025 کمالیہ 7925 جنوبی پنجاب میں حمزہ 7750 جے ڈی ڈبلیو 7730 اتحاد 7730 یونائیٹڈ 7730 جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی اور اے کے ٹی وغیرہ 7730 جیسے حالات ہیں ایس جی ایم بھی 7725/30 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں 7640 سے 7670 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ جنوبی پنجاب میں فاطمہ اور حمزہ شوگر ملز والے کھل کر لوڈنگ دے رہے ہیں جبکہ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد کی لوڈنگ کوٹہ سسٹم پر ہو رہی ہے۔ سندھ میں بھی بھرپور لوڈنگ مل رہی ہے۔ ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یکم ستمبر کو اگست کے سودوں کی سیٹلمنٹ ہونی ہے۔ جنہوں نے فارورڈ کے سودے لئے ہوئے ہے ان کے پاس پیمنٹ کا بندوست فقدان نظر آرہا ہے۔ اس لئے سیٹلمنٹ ہونے تک احتیاط سے کام کرنا چاہیے کیونکہ اگر فارورڈ کے سودوں کی پیمنٹ نہ ہو سکی تو سودے نیلام بھی ہو سکتے ہیں۔