+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 30 2022 11:25:11
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر 2 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 219 جیسے حالات بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ کرمسن 3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 225 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 2/3 روپیہ کلو اوپر سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دال مسور کی اور ثابت مسور کی بمپر ڈیمانڈ ہے۔ کراچی سے مال دھڑا دھڑ کٹ رہے ہیں۔ نپر مسور کراچی میں لمبے چوڑے مال نہیں ہیں۔ جبکہ کرمسن بھی جو ارہا ہے سب فروخت ہوے جا رہا ہے۔ لوکل مارکیٹ میں مزید تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب بکنگ آسٹریلیا سے ستمبر اکتوبر شپمنٹ 760 ڈالر ہے۔ جبکہ دسمبر جنوری شپمنٹ 725 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا سے دو دن پہلے 738/40 ڈالر میں کام ہوے تھے اب 765 ڈالر جیسے حالات آ رہے ہیں۔ بکنگ کا پڑتا 181/82 روپیہ کلو ہے۔ تاہم جو اب بکنگ ہو رہی ہے س کو تین چار ماہ لگ جائیں گے پہنچنے میں۔ صرف ستمبر میں فالکن بریج کا ایک جہاز نپر مسور کا جو تقریباً 70000/80000 بوری کے لگ بھگ ہے وہ 10سے 15 تاریخ تک کراچی پورٹ پر لگے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جس طرح کی ڈیمانڈ ہے وہ بھی کھایا پیا جائے گا۔  فل الحال مارکیٹ گرم دکھائی دے رہی ہے۔