پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید جوار ملتان منڈی میں تقریباً ختم ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس دفعہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اس لیے زیادہ تر علاقوں میں جوار کی کاشت نہیں ہوئی ہے۔ تاہم جب پانی اترے گا تب پتا چلے گا ہو سکتا ہے کوئی تھوڑے بہت علاقوں میں کاشت ہو جائے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اب وقت بھی نکلتا جا رہا ہے۔ 15 ستمبر تک اندازہ لگے گا کہاں کہاں کاشت ہوتی ہے۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی جوار کافی ہوتی ہے ادھر بھی ہر جگہ پانی ہی پانی ہے۔
سدا بہار جوار اوکاڑہ نیا مال 3250 تک کام ہوے ہیں جبکہ پرانا مال 2500/2600 تک کام ہو رہے ہیں نیا مال اسٹاکسٹ لے رہے ہیں جبکہ پرانی جوار بیجائ میں جا رہی ہے۔ سفید جوار کی بیجائ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاکسٹ سدا بہار لئے جارہا ہے۔ تاہم سدا بہار جوار کی فصل اچھی ہے