+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 28 2022 17:56:05
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2700/2900 رکی ہوئی ہے ریٹیل میں گاہکی کم ہے 

ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/55 جبکہ پرولائن 205 جیسے حالات ہیں۔ رکی ہوئی ہے۔ 

سدا بہار جوار اوکاڑہ 2400 جبکہ تاندلیوالہ 2300 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جوار سدا بہار فیصل آباد میں کافی سودے مئ کی پیمنٹ پر لوگوں نے لئے ہوے تھے۔ اور جون کی پیمنٹ کے سودے بھی ہیں۔ مئی کے سودے جن لوگوں نے خریدے ہوے تھے پیمنٹ کا بندوست نہ ہونے کی وجہ سے ان کے سودے مارکیٹ میں نیلام ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب پانی کی انتہائی شارٹیج کی وجہ سے کاشت بھی متاثر ہوئی ہے۔ جسکی وجہ سے مارکیٹ انتہائی مندے کا رخ اختیار کر گئی ہے۔ تاہم اب جو ریٹ بن گئے ہیں اس میں کبوتر دانہ بیچنے والوں کیلئے بھی وارہ بن گیا ہے جبکہ بھیڑ بکریوں کیلئے بھی وارہ بن گیا ہے۔ عید الاضحی پر جو بھیڑیں پالتے ہیں کافی مقدار میں استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں بارشیں شروع ہونگی وہاں چارہ کی کاشت بھی لازماً ہو گی اس لئے ان ریٹس پر مال فروخت نہیں کرنا چاہیے۔ ابھی بیجائ میں تین ماہ پڑے ہوے ہیں۔