پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 21000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ 4 ماہ پیمنٹ پر 23000 تک کام ہوے ہیں۔ جام پور کوالٹی بھی 20000 میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت سندھ کے ٹریڈرز بھرپور خریدار ہیں۔ اگر بیچ ہو تو 5 ماہ کی پیمنٹ پر 24000 میں بھی خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس سال کراچی کی بڑی بڑی مصالحہ جات کمپنیوں کو بھی فیصل آباد سے ہی مال لینا پڑے گا۔ نیشنل مصالحہ۔ شان مصالحہ اور مہران مصالحہ جات والے بہت بڑے خریداروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس دفعہ تو سندھ کی مرچ بارشوں نے تباہ کر دی ہے ورنہ سیزن میں صرف دو ماہ یعنی 1 ستمبر سے 30 اکتوبر میں 1500 گاڑی صرف مصالحہ جات کمپنیاں مرچ لیتی ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے چونکہ انڈیا سے پڑتا بہت مہنگا ہے اس لئے جہاں مصالحہ جات کمپنیوں کی گاہکی نکلی وہیں مارکیٹ گھوم جاے گی۔ مصالحہ جات کمپنیوں کے علاؤہ کراچی کے جوڑیا بازار میں 3000 بوری فروخت ہوتی ہے روزانہ۔ جوں ہی کراچی خریدار بنا مارکیٹ اور تیز ہو جائے گی۔