+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 27 2022 10:38:56
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6700/6800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ حیدرآباد میں 6650/6700 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ گزشتہ دنوں بارشوں کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ تھل لائن پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے جس کی وجہ سے میانوالی اور بھکر کے علاقوں میں بھی سیلاب کی پیشگوئی متوقع ہے۔ کچے کے علاقے زیر آب آ سکتے ہیں جس سے فصل کو مزید نقصان کا امکان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق برازیل سے بی گریڈ مونگ 750 ڈالر تک کام ہوے تھے جبکہ ارجنٹائن سے نمبر ون کوالٹی 8000 ڈالر تک کام ہوے ہیں۔ گزشتہ روز ایمپورٹرز مزید خریدار تھے لیکن ارجنٹائن سے بیچ نہیں آ رہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی تیز نظر آرہی ہے۔ جب کہ لوکل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ ارجنٹائن مونگ 800 ڈالر والی 7600 روپیہ من تک پڑتی ہے تاہم اسکی کوالٹی اتنی اچھی ہوتی ہے کہ اس کا آج کی تاریخ میں بھی کراچی 8000 تک گاہک بن سکتا ہے۔ ابھی جو بکنگ ہو رہی وہ تین ماہ بعد پاکستان آنے گی۔ لوکل میں بھرپور ڈیمانڈ ہے۔ حکومت سندھ یوٹیلیٹی اسٹورز سے اور لوکل مارکیٹ سے دالیں خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ سیلاب متاثرین اس وقت بے یارو مددگار ہیں۔ اس کے علاقوں سماجی تنظیمیں بھی راشن وغیرہ خرید رہی ہیں جس کی وجہ سے ڈیمانڈ مزید زیادہ ہونے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ستمبر اکتوبر نومبر تک 450000 ہزار بوری کی لاگت ہونے کے امکانات ہیں۔  مونگ کی فصل اتنی زیادہ ڈیمیج ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سارا سال ایمپورٹ پہ گزارہ کرنا پڑے گا۔  یہی وجہ ہے کہ بڑے ایمپورٹرز بکنگ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ پاکستان کی گاہکی کی وجہ سے ارجنٹائن اور برازیل دونوں ممالک کی مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔