+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 23 2022 16:18:05
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 9950 جیسے حالات بن گئے ہیں پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں زبردست بارشیں ہورہی ہیں جو 26/27 اگست تک جاری رہیں گیں۔ اس لئے گاہکی خاموش ہے۔ تاہم جہاں موسم کھلا وہیں ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں کیونکہ دال ماش کافی شہروں میں شارٹ ہے۔  بکنگ 1055 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 9960 تک پڑتا ہے۔