+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 23 2022 16:01:03
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 210/12 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ نپر مسور 202 تک ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوے ہیں جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 206/7 تک کام ہوے ہیں۔ ڈالر انٹر بنک میں تیز ہوا ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آسٹریلیا کی نئی فصل جو نومبر دسمبر میں آے گی اس کے سودے 700 ڈالر تک ہوے ہیں۔ دوسری جانب کینیڈا میں مسور کی فصل کی کٹائی جاری ہے۔ تاہم گزشتہ روز وہاں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے جسکی وجہ سے بعض علاقوں میں مسور کرمسن کے ڈیمیج ہونے کی اطلاعات مل رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق عمومی طور پر اگست کے مہینے میں کٹائی مکمل ہو جاتی ہے تاہم اس دفعہ فصل لیٹ ہے۔ پچھلے سال آج کی تاریخ تک 64% کٹائی مکمل ہو گئی تھی جبکہ اس دفعہ ابھی تک 7% کٹائی ہوئی ہے۔ کینیڈا میں عموماً اگست کے آخر میں یا پھر ستمبر میں برف باری بھی شروع ہو جاتی ہے جس سے ہم نے کئی دفعہ دیکھا ہے فصل ڈیمیج ہو جاتی ہے۔ کل سے روزانہ کی بنیاد پر کینیڈا کے مسور کے علاقوں کا موسم دیا کریں گے۔ کیونکہ اگلے پندرہ دن انتہائی اہم ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا آسٹریلیا کی نپر مسور 700 ڈالر میں لینے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے کیونکہ کینیڈا میں مسور کی فصل میں کوئی گڑ بڑ ہوئی تو آسٹریلیا میں 100 ڈالر تیزی آنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔