+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 23 2022 15:52:26
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7000 جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ کراچی 2 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 167/68 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے اور مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ایک منجھے ہوئے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فالکن بریج کمپنی نے بھی ایک جہاز خریدا ہے تقریباً 12000 ٹن کا جو پورٹ پر لوڈ ہونے کیلئے چلا گیا ہے۔ جب لوڈ ہو کر نکلے گا تب پتا چلے گا کب پہنچے گا تاہم دوسری جانب ایک اور جہاز پاکستان کے ایمپورٹرز نے بک کرایا ہے جس میں 12000 ٹن نمبر ون اور 12000 نمبر 2 کوالٹی ہے۔ 530 اور 560 ڈالر میں کام ہوے ہیں۔ یہ جہاز اکتوبر میں شپ ہو گا۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اب تقریباً تین جہاز ہو گئے ہیں پاکستان کیلئے ایک فالکن بریج کا ہے جو چند دنوں تک آسٹریلیا سے نکل پڑے گا۔ جبکہ ایک جہاز 25000 ٹن کا ستمبر میں اور ایک جہاز اکتوبر میں شپ ہو گا۔  اس کے علاؤہ کنٹینر کی شکل میں بھی مال پورٹ پر آئیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لوکل مارکیٹ میں جب 170/75 کا لیول بنتا ہے تو ایمپورٹرز اپنا مال بیچتے ہیں اور نفع پکا کرتے ہیں۔ جبکہ بکنگ میں سب خریداری کر رہے ہیں کیونکہ نئی فصل آنے تک آسٹریلیا سے ایمپورٹ پر ہی گزارہ ہو گا۔  آج انٹر بنک میں ڈالر 218.50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔