+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 22 2022 16:12:51
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 2100 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بیچ کم ہے۔ تھل لائن بھی 100 روپیہ کوئنٹل تیز ہے اور 5500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق قصور منڈی میں 20/25 ٹرک کی آمد تھی 2000 سے 2075 تک کام ہوے ہیں قصور لائن کا ٹوٹل مال فیڈ ملوں میں جا رہا ہے۔ ملیں 2200/50 تک پہنچ میں خریداری کر رہی ہیں۔ البتہ ملیں پیمنٹ دینے میں 50/60 دن لگا دیتی ہیں۔ اس لئے قصور منڈی سے بڑے انویسٹرز کیش پیمنٹ پر خریدتے ہیں اور ملوں کو 50 دن کے ادھار پر بیچ دیتے ہیں۔