+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 22 2022 10:45:43
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ انتہائ گرم ہے 6/7 روپیہ کلو تیز ہوئ ہے اور 170/171 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7050 روپیہ من ملتان 6950 فیصل آباد منڈی میں 6950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی پورٹ پر 64 کنٹینر کی آمدن تھی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی بکنگ تیز ہوئ ہے اور اچھی کوالٹی 615 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کہ کراچی پورٹ پر 143.79 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کےذرائع کے مطابق انڈیا میں مدیہ پردیش اور رجستان کے علاقوں میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئ ہیں۔ 100 ملی میٹر سے زیادہ ملی میٹر مدیہ پردیش کے جن علاقوں میں بارشیں ہوئ ہیں جن میں کوٹا میں 224 ملی میٹر، بھوپال میں 195 ملی میٹر گونا میں 171 ملی میٹر ساگر 174 ملی میٹر، جبل پور 160 ملی میٹر پچماری 148  ملی میٹر داموہ 104 ، ہوشنگاآباد 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئ ہے۔ شدید بارشوں سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔