+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 20 2022 16:47:56
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ پیسائ  کوالٹی 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد منڈی میں 16500 میں کافی کام ہوے ہیں تاہم اچھی کوالٹی کی بیچ نہیں ہے۔ 4 ماہ پیمنٹ پر 18500/19000 جیسے حالات ہیں۔ اچھی کوالٹی 19000 سے کم نہیں ملتی۔ اسکے علاوہ پاک کموڈیٹیز کی سندھ لائن پر کافی لوگوں سے بات چیت ہوئی ہے تو انکا کہنا تھا کہ مرچ کو بیت بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔  بعض لوگ تو کہتے ہیں کہ مرچ کی فصل کو 80/85 فیصد نقصان ہوا ہے۔ تاہم صحیح اندازہ چند دن ٹھہر کے ہوگا۔  تاہم فیصل آباد منڈی میں کام کاج بہت ہو رہے ہیں اور تیزی کا رجحان ہے۔