+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 20 2022 15:43:34
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 6450 جیسے حالات ہیں۔ حیدرآباد میں بھی 6400/50 جیسے حالات ہیں تاہم کھل کر بیچ سامنے نہیں ا رہی ہے 45/50 دن پیمنٹ پر 6700 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے چند دوستوں نے گزشتہ روز مونگ کی علاقوں کا سروے کیا تو معلوم یہ ہوا کہ ڈسٹرکٹ بھکر میں بارشوں کی وجہ سے بہت زیادہ فصل کو نقصان ہوا ہے۔ جبکہ میانوالی کی فصل اچھی 80/85% کھیتوں میں کھڑی ہے آئندہ دنوں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے جس سے نقصان مزید ہو سکتا ہے۔  بھکر ضلع میں 35/40% فصل کھیتوں میں ہے جبکہ ضلع لیہ کی فصل تقریباً سنبھالی جا چکی ہیں ہے۔  مجموعی طور پر فصل کے حالات اچھے نہیں ہیں جو کھیتوں میں کھڑی ہے  بارشوں سے مزید خراب ہونے کے امکانات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔  برازیل کی بی گریڈ مونگ 750 ڈالر ہے۔ نمبر ون کوالٹی 810 ڈالر ہے۔ جبکہ ارجنٹائن کی مونگ 850/880 ڈالر ہے۔  750 والی 7050 روپیہ من تک پڑتا ہے کراچی آکر۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ دنوں اگر مزید بارشیں ہوتیں ہیں تھل لائن پر تو بڑی سپیڈ کے ساتھ بکنگ شروع ہو جاے گی۔ جب بکنگ سپیڈ کے ساتھ ہوتی ہے تو برازیل کے ریٹ بھی بڑھ سکتے ہیں۔