+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 20 2022 15:28:36
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 125/50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6925/50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  کراچی 4/5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 163/64 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ انتہائی مضبوط اور گرم نظر آرہی ہے کیونکہ دال کی بہت زبردست دیکھنے میں آ رہی ہے۔ دوسری جانب کراچی پورٹ پر جتنے مال کنٹینر کی شکل میں لگ رہے ہیں فورآ فروخت ہو رہے ہیں۔ بلکہ پورٹ پر مال لگنے سے دو دن ہی فروخت ہو جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر ڈیمانڈ اسی طرح رہی تو گوداموں میں مال شارٹ ہو سکتا ہے۔ ایمپورٹرز نے آج سی ایچ کے ایم کوالٹی 570 ڈالر تک مال خریدا ہے آسٹریلیا سے۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی کی بکنگ 600 ڈالر جیسے حالات ہیں یہ اندازہ ہے صحیح ریٹ پیر کو آے گا کیونکہ ہفتہ اتوار آسٹریلیا کی مارکیٹ بند ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ان ریٹوں میں بکنگ کرانے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے کیونکہ پاکستان کو تقریباً سارا سال ہی آسٹریلیا کے مال پر گزارا کرنا پڑے گا۔ جب تک اگلے سال کی نئی فصل نہیں آتی تمام تر انحصار آسٹریلیا پر ہو گا۔ اس لئے بکنگ میں کاروبار کرنا چاہیے۔ 570 ڈالر والا کراچی آکر 134 میں پڑتا ہے جبکہ 600 ڈالر والا  141 تک پڑتا ہے۔