+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 17 2022 16:20:28
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 1000 روپیہ من مزید تیز ہوئی ہے اور 16500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دوپہر کو تقریباً 2000 بوری کا 18500 میں کام ہوا تھا 4 ماہ پیمنٹ پر تاہم اسوقت کوئی بیچ نہیں ہے۔ سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں آج بھی بہت بارش ہوئی ہے جبکہ رات کو اس سے بھی زیادہ خطرناک بارش کے امکانات ہیں۔ سندھ میں مرچ کی فصل کو شدید نقصان ہے۔ مارکیٹ اس وقت انتہائی گرم ہے ماہرین کا خیال ہے کہ جس طرح بیچ چند ہوئی ہے لگتا ہے کہ جلد 20000 روپیہ من کے لیول کو ٹچ کر سکتی ہے۔