+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 17 2022 11:31:41
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد آج 1000 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 15500 کا خریدار ہے جبکہ 4 ماہ پیمنٹ پر 17500 کا خریدار ہے سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بہت زیادہ بارش پڑی ہے سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 19 اگست تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ آج شام 6 بجے کل پورا دن بارش متوقع ہے۔ گزشتہ روز جو بارش ہوئی اس سے مرچ کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ مزید بارشوں سے مزید نقصانات کا اندیشہ ہے۔ اس کے بعد 21 اگست سے 25 اگست کو ایک مزید سپیل کی پیشگوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ اور تیزی کا رجحان ہے۔  پنجاب میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں۔