+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 16 2022 11:04:41
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6050/6150 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی بہت ٹھنڈی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برازیل سے بی گریڈ مونگ کا 720 ڈالر میں کام ہوا ہے پاکستان کیلئے جو کراچی آکر تقریباً  6600 تک پڑتا ہے۔ تقریباً 50/60 کنٹینر کے لگ بھگ بکنگ ہوئی ہے۔ تاہم برازیل میں کل رات ہی مارکیٹ بھی تیز ہو گئی تھی اور 750 ڈالر جیسے حالات بن گئے تھے۔ نمبر ون کوالٹی تقریباً 850 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ارجنٹائن اور برازیل میں لمبے چوڑی فصل نہیں ہوتی اسی لئے تھوڑے بہت کام ہوے ہیں تو برازیل کی مارکیٹ گرم ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال تقریباً 15 دن مزید لگیں گے اپنی لوکل فصل کو سنبھلنے میں۔ تاہم آگے تھل کی منڈیوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ فصل جب بوریوں میں بند ہو جانے گی پھر مارکیٹ چل پڑے گی۔ شائد 15 دن کی جگہ تین ہفتے بھی لگ جائیں 50% سے زیادہ فصل کھیتوں میں کھڑی ہے۔